جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

سپریم کورٹ میں مزید 2 درخواستیں دائر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دو درخواستیں دائر کردی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں مولوی اقبال حیدر کی جانب سے دائر درخواست میں 7 اپریل کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق دوسری درخواست میں توہین عدالت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے درخواستیں وصول کرلی گئیں۔

- Advertisement -

اس سے قبل سپریم کورٹ بار نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی درخواست کی تھی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بار کی عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دائر

توہین عدالت کی درخواست اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں 7 اپریل کے حکم نامے پر عمل درآمد کی استدعا کی گئی ہے۔

12 بجے کے بعد تک تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہ ہوئی تو توہین عدالت کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ 7 اپریل کو سپریم کورٹ نے 3 اپریل کی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کابینہ کو بھی بحال کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں