پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

وزیراعظم نے کراچی کے شہریوں کو تحفہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی آمد پر شہریوں کو ایئرکنڈیشنڈ بسوں کا تحفہ دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہزاروں ایئر کنڈیشنڈ بسیں کراچی منگوانے پر بات کی ہے، ٹرانسپورٹرز کو قرضہ دیں گے، سود وفاق اور سندھ برداشت کرے گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں پینے کے پانی کا مسئلہ بہت بڑا چیلنج ہے، کراچی کی جتنی بھی صاف پانی بھی ضرورت ہے وہ پوری کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے پاکستان کے لیے مل کر کام کریں، مرادعلی شاہ اور ان کی پوری ٹیم کے ساتھ مفید گفتگو کی، مرادعلی شاہ نے سندھ کے معاملات پر تفصیلی بریفگ دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی، قائداعظم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کریں گے، کوشش کریں گے کہ کے سی آر کو سی پیک کا حصہ بنیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں