عید الفطر کی آمد آمد ہے شہریوں کی جانب سے خریداری کے لیے مارکیٹوں کا رخ کیا جارہا ہے اور دکانداروں نے بھی اپنی مصنوعات فروخت کرنے کے لیے نت نئے ڈیزائن کے ملبوسات متعارف کروائے ہیں۔
لیکن سوشل میڈیا ایک معمر شخص کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خواتین کے ملبوسات انوکھے انداز میں فروخت کررہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر شخص رقص کرتے ہوئے کُرتی ہاتھ میں تھامے ہوئے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ کاٹن کاٹن کاٹن، کُرتی کُرتی ہے۔
معمر شخص کپڑے فروخت کرنے کے لیے انگریزی میں ’کم ہیئر‘ کہتے ہوئے گاہکوں کو بلا رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ارے پاکستانی خالہ یہ کپڑے لے لیں، یہ کپڑے پہن کر آپ مادھوری اور ریکھا لگیں گی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔