جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

خودکش بمبار خاتون شاری بلوچ دھماکے سے قبل کس سے ملتی رہی؟

اشتہار

حیرت انگیز

جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون شاری بلوچ کس سے ملتی رہی، پولیس کو اس سے متعلق اہم شواہد مل گئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جامعہ کراچی دھماکا کیس میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ شاری بلوچ روزانہ کی بنیاد پر اپنے دیور کے ہاں شوہر سے ملتی تھی۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ہیبتان بشیر بلوچ کئی ماہ سے کراچی کے نجی ہوٹل میں مقیم تھا اور شبہ ہے کہ ہیبتان بشیر بلوچ دھماکے میں سہولت کار ہوسکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاری بلوچ عرف برمش کے 2 بچے بھی ساتھ تھے۔

پولیس حکام کے مطابق پولیس کی جانب سے کل گلستان جوہرمیں واقع گھر پر چھاپہ ماراگیا، روزانہ رات شاری بلوچ کا شوہر اپنے بھائی کے گھر گلستان جوہر جاتا تھا۔

مزید پڑھیں: جامعہ کراچی: خودکش حملہ آور خاتون کون تھی؟ اہم انکشافات

پولیس کے مطابق ڈاکٹر ہیبتان بشیربلوچ نے حملے سے ایک روزقبل ہوٹل چھوڑا اور حملے میں مقامی سہولت کاروں کو بھی استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب جامعہ کراچی خودکش بم دھماکےسےمتعلق رپورٹ پولیس چیف کوارسال کر دی گئی ہے۔ خودکش دھماکےسےمتعلق رپورٹ ڈی آئی جی ایسٹ کی جانب سےبھیجی گئی۔

رپورٹ کے مطابق وین کو دوپہر01:55 پر انسٹیٹیوٹ جامعہ کراچی میں نشانہ بنایا گیا دھماکےمیں 3چینی شہری اورپاکستانی ڈرائیورخالدنوازجان سےگئے جب کہ ایک غیرملکی، 2رینجرز اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں