جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

’ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ہر روز نیا اسکینڈل سامنے آئے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ہر روز نیا اسکینڈؒل سامنے آئے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ لگژری زندگی گزارنے والے عمران خان کو حساب دینا ہوگا، فارن فنڈںگ کیس میں تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ خود تو کہتے تھے کہ رسیدیں دکھاؤ تو آج کیوں بھاگ رہے ہو، عدم اعتماد کا فیصلہ وینٹی لیٹر پر پہنچنے والی معیشت کو بچانے کے لیے کیا، عمران خان 6 ماہ مزید حکومت کرتے تو لوگ انہیں گریبان سے پکڑ لیتے۔

- Advertisement -

الیکشن سے متعلق جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ریفارم کرنے کے بعد الیکشن کی طرف جائیں گے۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے پاکستان کی جان چھوٹ گئی، مریم نواز

جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایمانداری کا درس دینے والے بتائیں یونیورسٹیاں کیوں نہ بن سکیں، ایمانداری اتنی ہے بنی گالہ سے وزیراعظم ہاؤس جانے پرایک ارب لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ 6 مئی کو فتح جنگ میں مریم نواز کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا جبکہ بنیادی ضروریات کے لیے سبسڈی دینا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی وہ دیکھ لیں ان کو لندن میں عزت ملی اور کوئی وزیراعظم کے دفتر میں بیٹھا ہوا بھی رسوا ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو نواز شریف نے لندن میں بیٹھ کر تمہاری حکومت ختم کی ہے، اللہ کے فضل سے آگے دیکھنا نواز شریف تمہاری سیاست بھی دفن کردے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں