تازہ ترین

حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت دے دی

اسلام آباد: نگراں وفاقی حکومت نے غیر قانونی طور...

پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا حتمی فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم...

عالمی بینک نے بھی پاکستان سے کئی مطالبات کر دیے، رپورٹ جاری

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ...

نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد : نوید اشرف کو پاک بحریہ کا...

خلیجی ممالک میں عید کے چاند سے متعلق اہم اعلان

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں تمام مسلمانوں سے ہفتے کو شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سرکاری سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والے ہفتے کے دن چاند دیکھیں جو کہ شوال کے مہینے کے آغاز اور رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کو ظاہر کرے گا۔

تیس اپریل ان ممالک کے لیے رمضان کا 29 واں دن ہے جنہوں نے 2 اپریل کو رمضان کے پہلے روزے کا مشاہدہ کیا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے بین الاقوامی فلکیاتی مرکز نے کہا تھا کہ اُن ممالک میں عید الفطر 2 مئی کو ہوگی جہاں رمضان کا مہینہ 2 اپریل کو شروع ہوا تھا۔

متحدہ عرب امارات میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ نے متعدد اعلی عہدیداروں کے ساتھ مل کر 30 اپریل کوچاند دیکھنے کا اعلان کیا ہے۔

فلکیاتی مرکز کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 اپریل کو شوال کا چاند دیکھنا ناممکن نظر آتاہے تاہم اجلاس کو سنت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ترتیب دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -