اسلام آباد: وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عوام کو ہر صورت میں ریلیف دینا ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا جس میں وزرا نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی۔
بلاول بھٹو کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وزرا نے فلاحی منصوبوں سے آگاہ کیا اس موقع پر بلاول نے وزرا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو خود تک اور اپنے دفتر تک رسائی میں تسلسل رکھیں۔
پیپلزپارٹی چیئرمین کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا ہے ہمیں عوام کو ہر صورت ریلیف دینا ہوگا، مسائل کا فوری حل تب ممکن ہے جب عوام سے رابطہ مضبوط ہو۔