منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

کراچی میں‌ چھینے گئے موبائل دوبارہ فروخت کیے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں چوری اور چھینے گئے موبائل آئی ایم ای آئی بدل کر دوبارہ فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سافٹ ویئر ایکسپرٹ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے چھینے ہوئے موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم سے آئی ایم ای آئی بدلنے والے سافٹ ویئر اور دو لیپ ٹاپ برآمد کرلیے گئے ہیں، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: شہر میں جرائم کی وارداتوں میں کمی آئی ہے: کراچی پولیس کا دعویٰ

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ شہر میں موبائل فون چھیننے کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی، مارچ میں تمام ڈسٹرکٹس سے 2 ہزار 416 موبائل فون چھینے گئے جبکہ اپریل میں یہ تعداد 2 ہزار 118 رہی۔

پولیس کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ مارچ میں 206 جبکہ اپریل میں 183 کاریں چوری ہوئیں، مارچ میں 408 اور اپریل میں 346 موٹر سائیکلیں چھینی گئی۔

مجموعی طور پر مارچ میں 7 ہزار 316 شہریوں سے چھینا جھپٹی ہوئی جبکہ اپریل میں لٹنے والے شہریوں کی تعداد 6 ہزار 628 رہی۔ مارچ کی نسبت اپریل میں 700 کم وارداتیں ہوئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں