اشتہار

اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد کے اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد کے پمز، پولی کلینک، ایف جی ایچ اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اضافی بیڈز مختص کردیے گئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز، پولی کلینک اور ایف جی ایچ کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وفاقی اسپتالوں کے عملے کے شہر چھوڑنے پر تا حکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ایمرجنسی، ہڈی جوڑ، جنرل سرجری کے سینئر ڈاکٹرز کو آن کال رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں پمز، پولی کلینک کے بلڈ بینک میں اضافی خون، ادویات ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: لانگ مارچ، پنجاب کا مرکزی قافلہ کب اور کہاں سے روانہ ہوگا؟ پلان سامنے آگیا

دوسری جانب پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ سے قبل راولپنڈی اسلام آباد میٹرو سروس بند کردی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹروبس سروس راولپنڈی اوراسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے، میٹرو بس سروس ممکنہ طور پر 26 تاریخ تک بند رہے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹرو سروس کی مزید بندش کافیصلہ حالات دیکھ کر کیا جائے گا، انتظامیہ نےفیض آباد انٹر چینج کوسیل کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں