اسلام آباد: پاک فوج کی شکایت پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایمان مزاری کے خلاف مقدمہ لیفٹیننٹ کرنل سید ہمایوں افتخار نے اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں درج کروایا۔
مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 21 مئی کی شام ایمان مزاری نے آرمی قیادت کے خلاف بے بنیاد الزام لگائے ان کے ریمارکس کا مقصد فوج کے رینکس اور فائل میں اشتعال دلانا تھا۔
مقدمے کے متن کے مطابق ایمان مزاری کا ایسا اقدام پاک فوج کے اندر نفرت پیدا کرنے کا باعث بن سکتا تھا اور یہ سنگین جرم ہے، پاک فوج اور سربراہ کی کردار کشی سے عوام میں خوف پیدا کرنا ریاست کے خلاف جرم ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری کی 9 جون تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔