جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

کراچی میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان قتل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں معمولی تلخ کلامی پر 17 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر موٹر سائیکل کی ریس کے دوران شروع ہونے والا جھگڑا قتل تک پہنچ گیا، 17 سالہ نوجوان جزلان کو تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ مقتول نوجوان اپنے دوست شعمیر کے ساتھ گاڑی چلا رہا تھا اس دوران اس نے دوسرے گروپ کو ریس لگانے سے منع کیا تھا جس پر تلخ کلامی شروع ہوئی۔

موٹر سائیکل سوار حسنین تلخ کلامی پر گھر سے بھائیوں کو بلا کر لے آیا اور حسنین کے بھائی، احسن، احسان اور عرفان نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے جزلان زخمی ہوا اور دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ سے مقتول جزلان کا ساتھی بھی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے اسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جارہی ہے۔

پولیس نے قتل کیس میں ایک ملزم حسنین کو گرفتار کرلیا جبکہ فائرنگ میں ملوث حسنین کے تین بھائی فرار ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں