تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

شہباز شریف نے عمران خان کی سبسڈی کو سیاسی مفاد قرار دے دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی سبسڈی کو سیاسی مفاد قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کی سبسڈی کو سیاسی مفاد قرار دیا اور قوم سے خطاب کے دوران خود بھی سبسڈی کا اعلان کردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے سیاسی فائدے کے لیے سبسڈی تھی، وزیراعظم نے خود بھی قوم سے خطاب کے دوران 28 ارب کی سبسڈی کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک سے لے کر ترقی یافتہ ممالک اس شدید معاشی صورتِ حال سے دوچار ہیں ہم نے نہیں گزشتہ حکومت نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے پیٹرولیم پر سبسڈی کا اعلان کیا۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

شہباز شریف نے کہا کہ 28 ارب روپے سے نئے ریلیف پیکج کا آغاز کر رہے ہیں اور فوری طور پر ایک کروڑ 40 لاکھ غریب خاندان کو 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں یہ گھرانے ساڑھے 8 کروڑ آبادی پر مشتمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ امداد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مالی امداد کے علاوہ ہے ہم آئندہ مالی سال کے لیے اس ریلیف پیکج کو بجٹ میں شامل کریں گے۔

Comments

- Advertisement -