تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

’پہلے بیٹا اب پوتا بھی چلا گیا، بڑھاپے کا سہارا کوئی نہ رہا‘

کراچی کے علاقے سپر ہائی وے پر گزشتہ دنوں موٹر سائیکل کی ریس لگانے سے منع کرنے پر 17 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سپر ہائی وےکی نجی سوسائٹی میں تین ملزمان نے موٹر سائیکل ریس لگانے سے منع کرنے پر 17 سالہ نوجوان جزلان کو فائرنگ کرکے قتل کیا مقتول کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مقتول جزلان کے دادا نے کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹا اب پوتا بھی چلا گیا ہمارا بڑھاپے کا سہارا کوئی نہ رہا۔

دادا نے بتایا کہ جزلان قتل کے واقعے سے چند روز پہلے ہی والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے گیا تھا اور ہم نے چند روز قبل ہی اس کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی تھی۔

جزلان کے دادا کے مطابق مقتول کو میوزک کا شوق تھا اور اکثر گٹار، پیانو بجایا کرتا تھا، واقعے کے روز وہ آئی سی ایم اے کی تیاری کے لیے دوست کے ساتھ کمبائنڈ اسٹڈی کے لیے گیا تھا۔

دوسری جانب واقعے کے تین روز بعد بھی پولیس مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی تینوں ملزمان واقعے کے بعد سے فرار ہیں جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد نہیں ہوسکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ مقتول کے اہلخانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

Comments