اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کراچی میں ہاکس بے کے ساحل پر نوجوان ڈوب کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ہاکس بے کے مقام پر پکنک منانے کے لیے جانے والا کراچی کا ایک اور نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان سینڈزپٹ پر نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی شناخت 17 سالہ حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے، رضا کاروں نے ڈوبنے والے کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دو روز قبل حب میں پکنک منانے کے لیے جانے والا کراچی کا نوجوان سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا تھا۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔

مزید پڑھیں: سمندر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

21 سالہ نوجوان کی لاش غوطہ خوروں نے نکال لی تھی۔ واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ نوجوان مدد کے لیے پکار کر رہا ہے لیکن اس کی مدد کو کوئی نہیں پہنچا اور نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ واقعے کے وقت کوئی لائف گارڈ موجود نہیں تھا جب تک ریسکیو ٹیمیں سمندر میں پہنچی تو نوجوان دم توڑ چکا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں