تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

”ادارے اسی طرح فیصلے کرتے رہے تو ہم ان کی پشت پر ہوں گے“

پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پہلی دفعہ اداروں نے بروقت فیصلہ کیا، ادارے اسی طرح فیصلے کرتے رہے تو ہم ان کی پشت پر ہوں گے۔

راولاکوٹ میں وحدت کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان مذہب کے نام بنا تھا اب اسے سیکولر بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات کو انارکی کی طرف لے جایا جا رہا تھا، عمران خان نے سی پیک کورول بیک کیا چین جیسے دوست کو ناراض کیا، اگر بروقت فیصلے نہ ہوتے تو عمران خان پاکستان کو تباہ کر کے چھوڑتا۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت کے پیچھے ایک ایجنڈہ تھا کسی نے بھی اس پر توجہ نہیں دی، مفادات کی سیاست کرنے والے کبھی آزادی حاصل نہیں کر سکتے۔

Comments

- Advertisement -