منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

’لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو گورنر اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی بجلی کاٹ دیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو گورنر اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کی بجلی کاٹ دیں گے۔

سراج الحق کی قیادت میں قصہ خوانی بازار سے خیبر بازار تک مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، ہر ماہ حکومت اور ادارے عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالتے ہیں، کراچی سے چترال تک حکومت لوٹ مار میں مصروف ہے، اس وقت سب سے اہم مسئلہ بجلی کا ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کے خلاف دارالحکومت اسلام آباد میں بھی احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ پر دھرنا بھی دیا۔

جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کا دعویٰ تھا کہ ملک سے غربت کو ختم کریں گے مگر وہ غریبوں کو ختم کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہیں۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے 12 اگست کو ملک بھر میں مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی احتجاج کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں