اشتہار

عثمان بزدار کو مشکل وقت میں وزیر اعلیٰ بنایا تھا، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے عثمان بزدار کو مشکل وقت میں وزیر اعلیٰ پنجاب بنایا تھا۔

لاہور میں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار جب وزیر اعلیٰ بنے تو پارٹی میں دھڑے بندی تھی، جتنا مشکل وقت عثمان بزدار نے گزارا خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عثمان بزدار نے مجھے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ جب آپ کہیں گے استعفیٰ دے دوں گا۔

- Advertisement -

سابق وزیر اعظم نے اجلاس کے شرکا سے کہا کہ آپ لوگ قابلِ فخر ہیں جو تمام دھونس دھاندلی کے باوجود نہ جھکے، ہمارا مقصد وطن عزیز کو عظیم تر بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کا مقصد ملک کو آزاد کرنا ہے، کوئی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی جب تک خود کو کرپشن سے آزاد نہ کرے۔

عمران خان نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ایک جہاندیدہ سیاستدان ہیں، ہمارے ارکان اسمبلی نامزد وزیر اعلیٰ کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں