تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کردی

ریاض: پاکستان سے تعلق رکھنے والے ٹیکسی ڈرائیور نے سعوی عرب میں ایمانداری کی مثال قائم کر کے سب کے دل جیت لیے۔

پاکستانی حاجی بہادر علی چار ہزار ریال اور 41 ہزار پاکستانی کرنسی ٹیکسی میں بھول گیا تھا۔ ٹیکسی ڈرائیور علی حسن رقم لے کر پاکستان حج مشن مکہ پہنچ گیا۔

ڈائریکٹر معاونین ڈی آئی جی اختر عباس نے فوری طور پر حاجی بہادر علی کو تلاش کروایا۔ ڈائریکٹر معاونین نے حاجی کی بلڈنگ میں جا کر اپنی نگرانی میں رقم واپس کروائی۔

اختر عباس کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے ہمارے سر فخر سے بلند کیے ہیں۔

رقم واپس ملنے پر حاجی بہادر رلی نے پاکستانی حج مشن اور ٹیکسی درائیور کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments

- Advertisement -