پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارت میں بی جے پی طلبا تنظیم کے غنڈوں کا کشمیری نوجوانوں پر تشدد

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں انتہا پسند حمکران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طلبا تنظیم کےغنڈوں نے کشمیری طلبا کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کشمیری طلبا پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں بی جے پی طلبا کی دھمکیوں کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔

عبدالحمید لون نے کہا کہ کشمیری طلبا اور بی جے پی طلبا کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، بی جے پی کے انتہا پسند تنظیم کے غنڈوں نے کشمیری طلبا پر تشدد کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 نوجوان شہید

ادھر کشمیری طلبا کا کہنا ہے کہ ہم کبھی بھی بھارت کے شہری نہیں تھے اور نہ کبھی ہوں گے، مقبوضہ جموں کشمیر بھارت کا حصہ نہیں ہے، ہم آزادی چاہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں