تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

وزیر اعظم کی ایم کیو ایم کو آج ہی تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی وفاقی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کو تحفظات آج ہی دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور انہیں ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

خالد مقبول صدیقی نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ سے کئی ملاقاتیں ہوئیں اور یقین دہانیاں کرائی گئیں، اب عمل درآمد چاہیے کیوں کہ عوام اور کارکنان کا دباؤ ہے، 5 دن سے آپ کے مثبت جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔

اس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات پر پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں، آپ ہمارے اتحادی ہیں مسائل حل کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ادھر شریک چیئرمین پیپلز پارٹی و سابق صدر آصف علی زرداری نے خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور آج رات تک مثبت پیشرفت کی یقین دہانی کرائی۔

کنوینئر ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ سندھ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، اس بار دھوکا دیا گیا تو ہمارا فیصلہ سب کو معلوم ہے کہ کیا ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی نے سابق صدر کو رابطہ کمیٹی کی رائے سے بھی آگاہ کر دیا جس پر آصف ولی زرداری نے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دریں اثنا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی خالد مقبول صدیقی سے رابطہ کیا اور انہیں صبر سے کام لینے کا مشورہ دیا۔

Comments

- Advertisement -