اشتہار

وزیر اعظم و صدر کی ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کا چیمپئن بننے پر مبارکباد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ارجنٹینا کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کا چیمپئن بننے پر مبارکباد پیش کر دی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قطر کو میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، میرے نزدیک مراکش اور سعودی عرب کے اپ سیٹ نمایاں بات تھی۔

صدر مملکت عارف علوی نے ٹوئٹ میں لکھاکہ شاندار ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کو فٹبال کا عالمی چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

- Advertisement -

عارف علوی نے فیفا ورلڈ کپ کے شاندار انعقاد پر قطر کو بھی مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا کہ لیون میسی نے شاندار گول کیے جبکہ فرانس بھی اچھا کھیلا، فرانس کے ایم باپے کی ہیٹ ٹرک دیکھنے کے قابل تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں