تازہ ترین

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

”آئی ایم ایف اور فیٹف کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے“

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ملک کے ادارے حکومت کی پشت پر کھڑے ہوں، آئی ایم ایف اور فیٹف کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ملک کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عمران خان کہتا ہے کہ سازش ہوئی ہے مگر امریکا اور سکیورٹی ادارے کہہ چکے کہ کچھ نہیں ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ سازش پر کمیشن بٹھانا ہے تو اس پر بٹھائیں کہ عمران خان کو لانے والے کون تھے، عمران خان نے اس ملک کو مذاق بنایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے تمام سیاسی قیادت کو اکٹھا کیا، دھاندلی کے ڈاکے کے نکتے پر اتفاق رائے پیدا کیا گیا، ہم نے تحریک چلائی اور ہر صورت میں اتفاق رائے کی کوشش کی۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سب چیزیں سامنے آ رہی ہیں، ایسی قیادت کو پاکستان پر مسلط کیا گیا کہ چین سے تعلقات خراب ہوں، سی پیک کا ناکام بنانا پاکستان کی معیشت تباہ کرنا ہے، گوادر منصوبے کو تباہ و برباد کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت مزید قائم رہتی تو شاید ملک مزید تباہ ہوتا، ہم نے ملک کی بقا کی جنگ لڑی، ہم نے جزوی کامیابی حاصل کی ہے، مہنگاہی اور مشکلات کے دلدل سے ہمیں نکلنا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فارن فنڈنگز کیس کو دباؤ کے تحت لمبا کیا جا رہا ہے، ہمارا ایٹمی پروگرام بھی داؤ پر ہے۔

Comments