ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

ننھے مداح کی بابر اعظم کی تعریف پر عرفان پٹھان تلملا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹی وی کے شو میں ننھے مداح نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی تو عرفان پٹھان تلملا گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی کے شو میں سابق کرکٹر عرفان پٹھان کے سامنے ننھے بچے نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو دنیا کا سب سے بہترین بلے باز قرار دیا۔

بچے کا بابر اعظم کی تعریف کرنا عرفان پٹھان کو ہضم نہ ہوا اور وہ بولے ویرات کوہلی نمبر ون کیوں نہیں؟
عرفان پٹھان کی جانب سے بار بار سمجھانے پر بھی بچے نے بابر اعظم کا دنیا کا نمبر ون بلے باز کہا اور کوہلی کو دوسرے نمبر پر رکھا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی ان دنوں وہ اپنی خراب پرفارمنس کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔

ویرات کوہلی 2019 کے بعد سے کوئی خاص پرفارمنس دینے میں ناکام رہے ہیں اور گذشتہ آئی پی ایل کے سیزن میں بھی ان کی پرفارمنس کوئی خاص نہیں رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور وہ اپنے کیریئر کی بلندی پر ہیں۔

بابر اعظم تمام پلیٹ فارمز کی ٹاپ ٹین بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ریڈ بال میں ان کا چوتھا نمبر اور وائٹ بال میں وہ سرفہرست ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں