تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’کسی ڈیڈلائن کی ضرورت نہیں‘ پیوٹن کا دوٹوک اعلان

روس کے صدر ولادی میر پیوٹں کا کہنا ہے کہ یوکرین میں فوجی آپریشن منصوبے کے مطابق جاری رہے گا ہمیں کسی ڈیڈ لائن کی ضرورت نہیں ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اشک آباد کے دورے کے اختتام پر کہا کہ یوکرین میں روس کا فوجی آپریشن منصوبے کے مطابق جاری رہے اور اسے ختم کرنے کے لیے ہمیں کسی ڈیڈ لائن کی ضرورت نہیں ہے۔

روسی صدر کا کہنا تھا کہ خصوصی فوجی آپریشن کا مقصد دونباس کو آزاد کرانا وہاں رہنے والے لوگوں کا دفاع کرنا اور ایسے حالات پیدا کرنا ہے جو خود روس کی سلامتی کی ضمانت دے سکیں۔

مزید پڑھیں: اگر پیوٹن عورت ہوتے تو یوکرین کیخلاف جنگ نہ کرتے، برطانوی وزیراعظم

روسی صدر نے کہا کہ ہمارے فوجی آگے بڑھ رہے ہیں اور ان اختتامی مقامات تک پہنچ رہے ہیں جنہیں اس جنگی کام کے ایک خاص مرحلے پر ایک کام کے طور پر تفویض کیا گیا ہے۔

روسی صدر سے جب آپریشن ختم کرنے کی ممکنہ ڈیڈ لائن کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ کسی ڈیڈ لائن کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ یوکرین میں فوجی آپریشن کو کسی بھی ڈیڈ لائن سے جوڑنا درست نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -