منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

امریکی سپریم کورٹ کی پہلی سیاہ فام خاتون جج نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں سپریم کورٹ کی پہلی سیاہ فام خاتون جج کیٹان جی براؤن جیکسن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپریل میں امریکی سینیٹ میں سیاہ فام خاتون جج کی تعیناتی کے حق میں 53 اور مخالفت میں 47 ووٹ دیے گئے تھے۔

صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال کیٹان جی کو ڈسٹرکٹ کولمبیا کی کورٹ آف اپیلز میں جج تعینات کیا تھا۔

واضح رہے کہ 51 سالہ کیٹان جی 1789 میں قائم ہونے والی امریکی سپریم کورٹ کی 116 ویں جج، چھٹی خاتون جج اور تیسری سیاہ فام جج ہیں ان سے قبل دو سیاہ فام مرد سپریم کورٹ میں جج بن چکے ہیں۔

اس سے قبل سیاہ فام خاتون 8 برس تک فیڈرل ڈسٹرکٹ جج کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکی ہیں۔

یاد رہے کہ صدر جو بائیڈن نے 2020 میں اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا کہ وہ ایک سیاہ فام خاتون کو سپریم کورٹ میں تعینات کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں