تازہ ترین

پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر چیف الیکشن کمشنر کا اہم بیان

لاہور: پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات پر چیف الیکشن کمشنر کا اہم بیان آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکریٹری پیغام بھجوایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ پبلک آفس ہولڈر اگر خلاف ورزی کریں تو سخت کارروائی کی جائے اور خلاف ورزی پر نااہلی اور فوجداری کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ امن و امان، پولنگ مٹیریل صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات میں آرمی چیف سے فوج تعیناتی کی درخواست

انہوں نے کہا کہ آپ ریاست کے ملازم ہیں بغیر سیاسی دباو کے کام کریں اور اگر آپ کا کوئی افسر، اہلکار سیاسی دباؤ میں آئے تو فوری کمیشن کو رپورٹ کریں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پرعوام کا اعتماد بڑھے گا تو جمہوریت و ریاست مضبوط ہوگی جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنوں پر فوج، رینجرز تعیناتی پر حکام سے رابطے میں ہیں۔

Comments

- Advertisement -