اشتہار

ترک صدر کا مشکل گھڑی میں پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو میں ترک صدر اردوان نے بلوچستان میں سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مشکل کی اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم نے تجارت اور سرمایہ کاری میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی سطح پر توانائی اور غذائی بحرانوں پر تبادلہ خیال کیا، علاقائی اور عالمی امن و سلامتی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

- Advertisement -

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ستمبر میں اعلیٰ سطحی اسٹرٹیجک کوآپریشن کونسل کا ساتوں اجلاس منعقد ہوگا، اجلاس میں ترک صدر اردوان کو خوش آمدید کہنے کے لیے چشم براہ ہیں۔

شہبازشریف نے کہا کہ دورے سے تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کی مزید گہرائی کی نئی راہیں کھلیں گی۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے یو اے ای اور قطر کے حکمرانوں کو ٹیلیفون کر کے عیدالاضحٰی کی مبارکباد پیش کی تھی۔

وزیراعظم اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو ٹیلیفون کر کے عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مشترکہ مفادات کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں