لاہور کے علاقے لبرٹی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے پُرامن احتجاج کے دوران نامعلوم افراد ہوائی فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق احتجاج کے قریب سفید رنگ کی ویگو سے نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کر کے فرار ہوئے جس سے مظاہرین میں خوب و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ پنجاب اسمبلی کے گیٹ سے باہر نکلے تو ن لیگی کارکنوں نے انہیں گھیر لیا۔
فیاض الحسن نے حملے کی تفصیل ویڈیو میں بتا دی ہے۔
دوسری جانب حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد صوبے میں رینجرز کی تعیناتی کی درخواست وزارت داخلہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی درخواست وفاقی کابینہ کو بھجوا دی گئی، کابینہ کی منظوری کے بعد رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دی جائے گی۔