جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

میچ کے لیے معروف کھلاڑی نے اپنی شادی میں بھائی کو بھیج دیا

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کا دن کسی کے لیے یادگار ہوتا ہے اور دلہا دلہن شادی میں پہلے ہی پہنچ جاتے ہیں تاکہ فوٹو شوٹ کروایا جاسکے۔

لیکن سپر الیون عالمی پلیئر نے سویڈش فٹبال ٹیم مالمو کے ساتھ 22 جولائی کو معاہدے پر دستخط کیے جس کے باعث انہیں اپنی شادی کے دن وہاں موجودگی سے محروم ہونا پڑا اور انہوں نے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے بھائی کو ہی بھیج دیا۔

محمد بویا اپنی زندگی کے خاص دن کے موقع پر وہاں موجود نہیں تھے کیونکہ معاہدے کے باعث میچ کھیلنے کے پابند تھے۔

انٹرویو میں فٹبالر نے کہا کہ شادی ضروری تھی اور سویڈن بھی جانا تھا اس لیے ایک دن قبل نکاح کی رسم کرکے تصاویر بنوالی تھیں تاہم تقریب میں شامل نہیں ہوسکا۔

بویا تورے نے کہا ہے کہ اب پہلے ہماری ٹیم کو فٹبال لیگ جیتنی ہے جس کے بعد اپنی اہلیہ کو سویڈن بلوانے کی کوشش کروں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں