تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

خاندان میں 100ویں‌ بچے کی پیدائش، معمر خاتون کی خواہش پوری ہوگئی

معمر خاتون کی اپنے خاندان کے 100ویں‌ بچے کا استقبال کرنے کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی.

مارگرائٹ کولر جہاں طویل عمر پانے والی خوش قسمت خاتون ہیں وہیں انہوں نے اس ماہ اپنا ایک خواب بھی مکمل ہوتے دیکھ لیا، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ترین ہیں کہ انہیں اپنے خاندان کے 100 ویں بچے کو گود میں اٹھانا نصیب ہوا، ان کا خواب تھا کہ ان کی ایک بڑی فیملی ہو۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مارگریٹ جب بیوہ ہوئیں تو اس وقت وہ 11 بچوں کی ماں اور 56 پرپوتے، پرپوتیاں اور پر نواسے نواسیاں رکھنے والی خاتون تھیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی نسل کے 100 ویں بچے کا نام ان کے مرحوم شوہر ولیم کے نام پر رکھا گیا جو 4 اگست کو پیدا ہوا۔

معمر خاتون نے بتایا کہ یہ 100 کی ریس تھی جس میں ان کی کزن مقررہ تاریخوں پر 99 پرپوتے پوتیاں اور پر نواسے نواسیاں رکھنے والی شخصیت بنی لیکن وہ ایک بچے کے اضافے کے ساتھ 100 پرپوتے پوتیاں اور پر نواسے نواسیاں رکھنے والی بن گئی ہیں جس پر وہ خاصی خوش ہیں۔

Comments

- Advertisement -