تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

برقع پہن کر لڑکی سے ملنے والا نوجوان پکڑا گیا

بھارت میں برقع پہن کر لڑکی سے ملنے گئے نوجوان کو اہل علاقہ نے پکڑ لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر شاہجہان پورہ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں سیف علی نامی 25 سالہ نوجوان برقع پہن کر اپنی محبوبہ سے ملنے گیا تاہم علاقہ مکینوں کو اس کی چال ڈھال سے شک ہوا۔

لوگوں نے جب اس سے بات کی تو وہ پہلے تو بولنے سے ہچکچاتا رہا اور پھر جونہی آواز بدل کر بولنے کی کوشش کی تو لوگ پہچان گئے کہ وہ خاتون نہیں بلکہ مرد ہے۔

اہل علاقہ نے نوجوان کا برقع اتار کر اس کی خوب دھلائی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

بعدازاں پولیس کو کال کی گئی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Comments

- Advertisement -