تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

عمران خان کی حکومت مخالف کال کو کامیاب بنانے کیلیے رابطوں میں تیزی

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے حکومت مخالف کال کو کامیاب بنانے کے لیے رابطے تیز کر دیے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے مرکزی راہنماؤں سے تیاریوں پر ٹیلی فونک رابطے کیے جن میں لاہور سے راولپنڈی روانگی کے معاملات پر مشاورت ہوئی۔ مشاورت میں عمران خان کا بذریعہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچنے پر اتفاق کیا گیا۔

راولپنڈی میں کتنے روز قیام کرنا ہے، اس متعلق فیصلہ 26 نومبر کو راولپنڈی میں ہی ہوگا۔ عمران خان نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو کارکنان کو ساتھ لانے کی ذمہ داری دے دی۔

ہر ایم پی اے کو حلقے سے کم از کم 2 ہزار کارکنان ساتھ لانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ہر ایم این اے کم از کم 3 ہزار لوگ لانے کے پابند ہوں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ہدایت کی ہے کہ قافلوں کی سکیورٹی کے لیے فول انتظامات کیے جائیں۔

راولپنڈی ڈویژن کے صوبائی وزرا ٹینٹ سٹی میں پہنچنے والے قافلوں کی میزبانی کے ذمہ دار ہوں گے۔ جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے راہنماؤں کو کم از کم 3 دن کا راشن ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عمران خان نے راہنماؤں اور کارکنوں کو 25 نومبر تک راولپنڈی پہنچنے کی ہدایات کر دی۔

Comments

- Advertisement -