جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

کراچی سے کمسن بچے کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے افغان بستی سے کمسن بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے افغان بستی میں 5 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، بچے کی شناخت خالد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش میدان سے برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ننھا بچہ افغان کیمپ کا رہائشی تھا۔

والدین نے پولیس کو بتایا کہ ’خالد کل شام کو گھر سے نکلا تھا رات تک واپس نہیں آیا تو اس کی تلاش شروع کی گئی اور آج لاش برآمد ہوئی۔‘

پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کی جانب سے پولیس کو بروقت آگاہ نہیں کیا گیا اور اپنی مدد آپ کے تحت رات بھر بچے کو تلاش کرتے رہے ، عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جارہے ہیں پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق واضح ہوسکیں گے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید احمد نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔

ایڈیشنل آئی جی نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ تین دن میں ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں