پیر, دسمبر 16, 2024
اشتہار

آرمی چیف کو ہمیشہ اسلام، جمہوریت اور ملکی دفاع کیلیے پیش پیش دیکھا، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے لیے پیش پیش رہے، اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے لیے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ اس ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علماء کرام نے بچا رکھا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ تمام مسالک کے رہنماؤں، دینی مدارس اور تمام مذہبی طبقات کی بھرپور خدمت کی ہے۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں