تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

نیشنل فلڈ رسپانس میں متاثرین کی جلد از جلد آبادکاری کا فیصلہ

نیشنل فلڈ رسپانس سینٹر میں سیلاب متاثرین کی جلد از جلد آبادکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل فلڈ رسپانس سینٹر کے حکام کا کہنا ہے کہ چھت سے محروم سیلاب متاثرین کو تیار گھر کی فراہمی پہلی ترجیح ہوگی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مختلف ڈیزائنز پر کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں تفصیلی سروے جلد شروع کیا جائے گا۔

متاثرہ علاقوں میں پہلے سے تیار شدہ کم قیمت مکانات فراہم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کو جلد از جلد ان کے گھروں میں منتقل کیا جانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

یونیسیف کا سیلاب زدہ علاقوں میں موبائل کلینکس کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

عالمی ادارہ یونیسیف شمالی سندھ میں مزید 15 موبائل ہیلتھ کلینکس فعال کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ موبائل کلینکس صوبائی حکومت کے تعاون سے شروع کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں یونیسیف کے موبائل کلینکس کی تعداد 66 ہو جائے گی، اس سے قبل سیلاب زدہ علاقوں میں یونیسیف کے 51 موبائل ہیلتھ کلینکس کام کر رہے تھے۔

یونیسیف کے موبائل کلینکس صوبائی حکومتوں کے تعاون سے فعال ہیں، سندھ میں یونیسیف کے 18، کے پی میں بھی 18، جب کہ بلوچستان میں 15 موبائل ہیلتھ کلینکس فعال ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل کلینکس بڑھانے کا فیصلہ وبائی امراض کا پھیلاؤ بڑھنے پر ہوا، سندھ میں جلدی امراض، غذائی قلت، ڈائریا، اور ملیریا کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -