تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اے آر وائی نیٹ ورک کے باعث فخر 22 سال

 دنیا بھر کےکروڑوں ناظرین کے پسندیدہ چینل اے آر وائی نیٹ ورک کے آج 22 سال مکمل ہوگئےاور یہ چینل اب پاکستانیوں کے دل کی آواز بن چکا ہے۔

اے آر وائی نیٹ ورک کی آج 22 ویں سالگرہ ہے اللہ تعالیٰ کی خاص رحمت، کارکنان کی انتھک محنت، مثالی لیڈر شپ اور شاندار ٹیم ورک کی وجہ سے اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی سب سے بڑی شناخت بن گیا ہے۔

تمام کی کاوشوں سے اے آر وائی نیٹ ورک دنیا کے126سے زائد ممالک میں پاکستان کی پہچان بن چکا ہے اس کا ہر سال بے مثال رہا، آج اے آر وائی نیٹ ورک میڈیا انڈسٹری میں انقلاب بن کر ابھرا ہے، اے آر وائی نیٹ ورک دیگر چینلز کیلئے ایک اکیڈمی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اے آر وائی نیٹ ورک کے سچ کے سفرمیں سختیاں بھی اور دھمکیاں بھی، حملے بھی ہوئے  لیکن سچ کاسفررُکا نہیں۔

آج بھی حق اور سچ دکھانے پر ہے پابندیوں کا سامنا ہے انتقامی کارروائی بھی جاری ہے، بار بار بندشوں کےصبرآزما مراحل سے گزرتے رہے اور گزر رہے ہیں مگرہم ثابت قدم ہیں، ڈرے نہیں جھکے نہیں، سچ ہمارا فلسفہ اور پاکستان ہماری سوچ کا محور، محبت، بھروسے اور اعتماد کا رشتہ ہے۔

ٹی وی چینلزکے مقبول ترین نیٹ ورک اے آر وائی نیٹ ورک نے بائیس سال مکمل کر لیے ہیں خبریں ہوں یا تفریحی پروگرام، حالات حاضرہ پرگفتگو ہویا ہو اسلامی آگہی کی بات ۔۔اے آروائی نیٹ ورک نے ہمیشہ اور ہرطرح کے حالات میں پیشہ وارانہ صحافتی اقدارکو مقدم رکھا۔

اپنی بائیسویں سالگرہ پراے آروائی نیٹ ورک بے پناہ محبت اوراعتماد پراپنے ناظرین کے شکرگزار ہیں۔

اے آر وائی کی کامیابی کا سفر

یاد رہے کہ آج سے 22 برس قبل 16 ستمبر کو اے آر وائی نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا، ان 22 برسوں میں اے آر وائی نیٹ ورک نے کامیابیاں سمیٹیں اور آج وہ میڈیا انڈسٹری میں پاکستان کی بڑی شناخت بن گیا ہے  آج نیٹ ورک کے بینر تلے چلنے والا ہر چینل پاکستانیوں کے دل کی آواز ہے۔

مرحوم حاجی عبدالرزاق یعقوب نے اے آر وائی گروپ کی بنیاد رکھی جبکہ مسٹر سلمان اقبال اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او رہے ہیں۔

اے آر وائی نیٹ ورک نے دبئی سے سال 2000 میں اپنی نشریات کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تب سے اس نے نہ صرف پیشہ ورانہ اقدار کو برقرار رکھا بلکہ اے آر وائی ڈیجیٹل، اے آر وائی نیوز، اے آر وائی ذوق، اے آر وائی زندگی، اے آر وائی کیو ٹی وی اور اے آر وائی میوزک، ایچ بی او، اے اسپورٹس اور بھی اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔

معروف شخصیات کی مبارک باد

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان، سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، عثمان ڈار سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے اے آر وائی نیٹ ورک کی 22ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

دوسری جانب اے آر وائی نیٹ ورک کو سیاسی رہنماؤں ، سماجی اور شوبز شخصیات نے اہم سنگِ میل عبور کرنے پر مبارک باد پیش کی اور دعا کی ہے کہ اے آر وائی نیٹ ورک اسی طرح اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے۔

Comments

- Advertisement -