تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

16 بیویوں‌ اور 151 بچوں‌ کے بعد بھی 66 سالہ شخص مزید شادیوں اوراولاد کا خواہش مند

ہرارے: زمبابوے میں 16 شادیوں اور ڈیڑھ سو سے زائد بچوں کے والد نے مزید شادیوں اور اولاد کی خواہش کا اظہار کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق زمبابوے سے تعلق رکھنے والے 66 سالہ شہری مشیک نیانڈور کی اب تک 16 شادیاں ہوچکی ہیں، جن سے اُس کے ہاں 151 بچوں کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق زمباوے کے اس شہری کو شادیوں اور نئی خواہشات کے شوقین کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

اب اس شہری نے 16 شادیوں اور 151 بچوں کی تعداد کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید شادیوں کی خواہش کا اظہار کردیا۔ مشیک  نے کہا کہ ’وہ شادیوں کی سنچری اور بچوں کی تعداد 1 ہزار تک لے جانے کے خواہش مند ہیں‘۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مشیک زمبابوے کی فوج سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں، وہ اب کوئی اور کام نہیں کرتے بلکہ انہوں نے اپنا مکمل وقت بیویوں کے لیے وقف کیا ہوا ہے، بس کاشت کاری کر کے اپنی روز مرہ کی ضروریات پوری کرلیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا ʼ اتنی زیادہ شادیاں درحقیقت میرا منصوبہ ہے، جس کا آغاز  1983 سے ہوا اور یہ میرے مرنے تک ختم نہیں ہوگا‘۔

مشیک نے بتایا کہ ’میں نے اپنی 17ویں شادی کی تیاری شروع کردی، رواں سال موسم سرما میں میری ایک اور بیوی ہوگی‘۔ انہوں نے کہا کہ ’2015 کے بعد اب شادی کررہا ہوں، اتنے لمبے وقفے کی وجہ زمبابوے کے بدترین معاشی حالات تھے، جو اب اچھے تو نہیں مگر پہلے سے بہتر ہوگئے ہیں‘۔

مشیک نے دعویٰ کیا کہ ’151 بچوں کے باوجود مجھے معاشی طور پر کبھی کوئی تنگی محسوس نہیں ہوئی بلکہ اتنے بڑے خاندان سے ہمیشہ فائدہ ہی ہوا کیونکہ میرے بچے لگ بھگ 14 فٹ بال ٹیموں کے برابر ہے، جن کی بدولت میں کافی پرتعیش زندگی گزار رہا ہوں‘۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’بچے مجھے قیمتی تحائف اور نقد رقم دیتے ہیں، انہوں نے مجھے اس وجہ سے بگاڑ دیا ہے جبکہ بیویاں میرے لیے کھانا بناتی اور خیال رکھتی ہیں‘۔

مشیک نے بتایا کہ اُن کی تمام بیویاں اور بچے ایک ساتھ ہی ایک گھر میں مقیم ہیں، جو ساتھ مل کر ہنسی خوشی زندگی گزارتے ہیں اور کبھی کسی کو ایک دوسرے سے کوئی شکایت نہیں ہوتی۔

رپورٹ کے مطابق  مشیک کے کم از کم 50 بچے زمبابوے کے مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں جبکہ 6 تعلیم مکمل کر کے فوج ، 2 پولیس میں اور 11 دیگر اداروں میں بھرتی ہوچکے ہیں۔

اسی طرح اُن کی 13 بیٹیوں اور 23 بیٹوں کی شادیاں ہوچکی ہیں۔ ایک بیٹے نے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اب تک چار شادیاں کی ہیں اور وہ بھی مزید کا خواہش مند ہے۔

Comments

- Advertisement -