اشتہار

کراچی: پولیس مقابلے میں اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے پاک کالونی میں مقابلے کے دوران فائرنگ سے اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں بڑا بورڈ کے قریب پولیس مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں شاہین فورس کے اہلکار نہال شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مقابلے میں گولی لگنے سے ایک شہری بھی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی مقتول کی لاش کو سرد خانے سے ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

لواحقین کا بتانا ہے کہ مقتول شیٹرنگ کا کام کرتا تھا اور دوست کے ساتھ بینک سے رقم لے کر نکلا تھا۔

ادھر رینجرز اور پولیس نے کورنگی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فائر فائٹرز کے تہرے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔

بلدیہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی اسٹریٹ کرمنل گروہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ اسٹریٹ کرائم، موٹر لفٹنگ میں ملوث گروہ حب ریور روڈ سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان سے دو پستول اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں