اشتہار

میچ جیتنے پر انوشکا نے ویرات کوہلی کیلیے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ انوشکا شرما نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ جیتنے پر شوہر ویرات کوہلی کے لیے جذباتی پیغام جاری کر دیا۔

انوشکا شرما نے اپنے آفیشل انسٹا گرام ہینڈل سے پاک بھارت مقابلے کی تصویری جھلکیاں شیئر کیں اور اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

ویرات کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ آج آپ لوگوں کے لیے بڑی خوشی لائے اور وہ بھی دیوالی کے موقع پر، آپ ایک عمدہ شخص ہیں۔

- Advertisement -

انوشکا شرما نے لکھا: ’میں نے آج اپنی زندگی کا سب سے بہترین میچ دیکھا، ہماری بیٹی ابھی چھوٹی ہے اور وہ یہ سمجھ نہیں پا رہی کہ اس کی ماں گھر میں کیوں خوشی سے ناچ رہی ہے۔ ایک دن آئے گا جب وہ سب سمجھ جائے گی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں