تازہ ترین

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

نیپرا کا بجلی مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد...

’دنیا بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کی نسل کشی پر خاموش نہ رہے‘

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

عمران خان پر فائرنگ کا واقعہ، ملزم کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

گوجرانوالہ: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزم کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزم نوید مہر کو انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر جے آئی ٹی کے تین ممبران ایڈیشنل آئی جی احسان اللہ چوہان، ایس پی سی ٹی ڈی لاہور نصیب اللہ خان اور ایس پی ملک طارق بھی موجود تھے۔

پولیس کی جانب سے ملزم کے تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ملزم نوید مہر کو 29 نومبر کو دوبارہ اے ٹی سی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ملزم نے فاضل جج کو بتایا کہ دس روز حراست میں رکھا گیا اور آج عدالت لایا گیا ہے جس پر معزز جج نے زیر حراست میں ملزم کو کئی روز تاخیر سے پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو تاخیر سے عدالت میں پیش کرنے کی تحقیقات کی جائیں اور جے آئی ٹی سربراہ ملزم کی عدالت میں تاخیر سے پیشی کا تعین کریں۔

عدالت نے اگلی پیشی پر جے آئی ٹی سربراہ سے جواب طلب کرلیا، یاد رہے کہ عدالت کے باہر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ مرکزی ملزم نوید کو 3 نومبرکو جائے وقوع سے گرفتارکیا گیا تھا، واقعے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی جبکہ ملزم کو اندراج مقدمہ کے دس روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -