اشتہار

جعلی رہائشی کارڈ پر افغان شہریوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سوئیڈن کے جعلی رہائشی کارڈ پر 1600 افغان شہریوں کو پاکستانی ویزے ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افغان شہریوں کو پاکستانی مشن سوئیڈن سے ویزے جاری ہوئے ہیں، وزارت خارجہ نے معاملے کی انکوائری شروع کردی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خارجہ نے افغان شہریوں کے پاکستانی ویزے منسوخ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

- Advertisement -

وزارت خارجہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ سفارتخانے فوری طور پر افغان شہریوں کے ویزے منسوخ کرے اور آئندہ حکم تک کسی افغان شہری کو ویزا جاری نہ کیا جائے۔

یہ پڑھیں: جعلی سفری دستاویزات پر برطانیہ جانے والے 2 افغان شہری گرفتار

واضح رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے ایمیگریشن نے پشاور ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے 2 افغانی شہری کو آف لوڈ کیا تھا، دونوں بھائی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 637کے ذریعے دبئی براستہ برطانیہ جارہے تھے۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ جب ایمیگریشن نے دونوں مسافروں سے جانچ پڑتال کی تو وہ افغانی نکلے، مسافر محمد آصف اور محمد حامد خان دونوں سگے بھائی بتائے جاتے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں نے دوران پوچھ گچھ اس بات کا انشاف کیا کہ 30نومبر کووہ اسلام آباد آئے تھے، مسافروں نے جعلسازی کے ذریعے NICOPSحاصل کئے تھے۔

دونوں ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں