تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان ہو سکتا ہے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی ارکان کو الیکشن کی تیاری کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا بگل بج سکتا ہے۔

عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات کا احوال سامنے آگیا۔ انہوں نے اراکین اسمبلی کو نئے انتخاب کے لیے تیاری کا ٹاسک دے دیا۔ عمران خان نے کہا کہ اراکین اسمبلی اور پارٹی تنظیمیں  انتخابات کی تیاری کریں۔

سابق وزیر اعظم نے کہا: ’تنظیمیں مکمل کی جائیں تاکہ انتخاب میں بھر پور انداز میں جائیں، 25 مئی کو چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے والوں کے خلاف قانون راستہ اختیار کرے گا، جن لوگوں نے ہمارے ساتھ دو نمبری کی ان کا مجھے علم ہے، سب کے سامنے کسی کا نام نہیں لینا چاہتا‘۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں احساس پروگرام تیز کیا جائے، عمران خان کی ہدایت

ملاقات میں عمران خان نے سابق صوبائی وزیر یاسمین راشد کو دو ہفتوں میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔

اس سے قبل اپنی زیرِ صدارت اجلاس میں عمران خان نے پارٹی ارکان کو پنجاب میں مربوط تنظیم سازی کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام صاف و شفاف الیکشن سے ہی ممکن ہے، پنجاب میں مربوط تنظیم سازی پر توجہ دی جائے، لوگ سیاست میں پیسہ بنانے آتے ہیں لیکن اب عوامی شعور بیدار ہو چکا۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ بچوں میں ملکی مسائل کے شعور کی بیداری خوش آئند ہے، قوم کی توقعات اب پی ٹی آئی سے وابستہ ہیں۔

اجلاس میں وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نظریے اور اصول کی سیاست کرنے والے عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ یاسیمن راشد نے کہا کہ لاہور نے ثابت کر دیا کہ لاہور اب پی ٹی آئی کا ہے۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لاہور کے زیرِ تکمیل منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے۔ ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔

اجلاس میں ارکان پنجاب اسمبلی نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ لاہور، گوجرانوالہ اور سرگودھا ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -