اشتہار

حمزہ شہباز سے کہیں فوری دفتر خالی کرے، پرویز الٰہی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اعلیٰ پنجاب کے امید پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز سے کہیں کہ فوری دفتر خالی کرے۔

پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید کو حمزہ شہباز سے دفتر خالی کروانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب حلف نہیں اٹھاتے تو صدر مملکت حلف لیں گے، یہ سپریم کورٹ کا حکم ہے۔

چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ (ق) کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے۔ کارکن چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں نعرے بازی کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے اسٹاف کو واپس بلا لیا گیا، گورنر ہاؤس کا اسٹاف کچھ دیر بعد گھروں سے گورنر ہاؤس پہنچ جائے گا، گورنر ہاؤس کے اسٹاف کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف کی تیاریوں کی ہدایت دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں