تازہ ترین

مینار پاکستان جلسہ: "ان کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ عمران خان کو روکا جائے”

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے...

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت...

یہ لوگ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانا چاہتے ہیں، عمران خان

لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا...

میرا دل کہہ رہا ہے یہ جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا، عمران خان

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

کراچی: ابراہیم حیدری میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں شہریوں نے کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری کے قریب 5 سال کی بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی بچی کی چیخ و پکار پر شہریوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم منظور عالم کے خلاف تھانہ ابراہیم حیدری میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بن قاسم تھانے کی حدود پپری داتا نگر میں 6 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، بچی کی بوری میں بند لاش نالے سے برآمد ہوئی تھی۔

یہ پڑھیں: کراچی داتا نگر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ننھی فریحہ کا قاتل گرفتار

بچی کے چچا کا کہنا تھا کہ فریحہ پہلی جماعت کی طالبہ تھی اور گھر سے چیز لینے نکلی تھی۔

ایس ایس پی ایسٹ حسن سردار نیازی کا کہنا تھا کہ 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان بچی کو جھانسہ دے کر لے گئے تھے بچی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا اور لاش نالے میں پھینکی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان انتظار اور اللہ رکھا نے بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

Comments