ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

چینی بینک نے پاکستان کیلیے قرض رول اوور کرنے کی منظوری دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

بیجنگ: چینی بینک نے پاکستان کے لیے 1.3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی منظوری دے دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان نے 1.3 ارب ڈالر قرض حال ہی میں چینی بینک آئی سی بی سی کو واپس کیا تھا تاہم اب بینک نے قرض رول اوو کرنے کی منظوری دی ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قرض کی رقم چین سے پاکستان کو تین اقساط میں ملے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ قرض کی پہلی قسط 50 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے۔

یہ پڑھیں: چین نے پاکستان کے معاشی استحکام کیلیے عالمی برادری سے اپیل کر دی

یاد رہے کہ چین نے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدے سے قبل ہی پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرز کا قرض فراہم کر دیا تھا۔ جمعہ کے روز چائنا ڈیلوپمنٹ بینک سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 70 کروڑ ڈالرز موصول ہوئے۔

اسٹیٹ بینک پاکستان کا کہنا تھا کہ چینی قرض سے اسٹیٹ بینک کے زخائر میں اضافہ ہوگیا جو بڑھ کر 4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چند روز قبل بتایا تھا کہ چین کے ترقیاتی بینک سے 70 کروڑ ڈالرز کا معاہدہ طے پا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں