اشتہار

ویلنٹائن ڈے کے فوری بعد آنے والے 7 دلچسپ ایام

اشتہار

حیرت انگیز

ہر سال 14 فروری کو محبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے لیکن اس کے فوری بعد 7 دلچسپ عالمی دن بھی آتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کے اکثر ممالک میں ہر سال 14 فروری کو محبت کا عالمی دن ویلنٹائن ڈے جوش وخروش سے منایا جاتا ہے لیکن اس کے فوری بعد ایک ہفتے تک یعنی 7 روز تک بھی انتہائی دلچسپ عنوان سے دن منائے جاتے ہیں جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ ان میں سے کئی تو محبت کے بالکل الٹ دن کے طور پر منائے جاتے ہیں۔

15 فروری، سلیپ (تھپڑ) کا دن:

- Advertisement -

اپنی محبوب شخصیات کو سرخ پھول دیے جانے کے عین دوسرے روز عالمی سلیپ ڈے (تھپڑ) مارنے کا دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن ان لوگوں کے لیے ہے جو دھوکا دینے والی اپنی سابقہ محبت کو تھپڑ مارنا چاہتے ہیں۔

شاذ ونادر لوگ ہی اس کو مناتے ہیں، عموماً دیکھا گیا ہے کہ لوگ پرانی باتوں اور ناگوار یادوں کو بھلا کر آگے بڑھنا پسند کرتے ہیں۔

16 فروری، کِک ڈے (لات مارنے کا دن):

اس دن کے منانے کا مقصد زندگی سے تمام منفی چیزوں کو نکالنے کا ہے خاص طور پر جو مشکلات یا پریشانی محبت کرنے والے شخص کی وجہ سے زندگی میں آئی ہوں۔ تو جو اس مرحلے سے گزرے ہوں اس دن وہ اپنی زندگی سے تمام منفی چیزوں کو باہر نکال کر پھینک کر ایک خوشگوار زندگی کا دوبارہ آغاز کرسکتے ہیں۔

17 فروری، پرفیوم ڈے:

ویلنٹائن ڈے کے تین روز بعد پرفیوم ڈے منایا جاتا ہے جس کا مقصد پارٹنرز کے درمیان دیرینہ مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے۔ وہ شادی شدہ جوڑے جن کے تعلقات میں خرابی آجاتی ہے یا وہ طلاق کے دہانے پر پہنچ جاتے ہیں، اس دن وہ ایک دوسرے کو پرفیوم تحفے میں دیتے ہیں تاکہ رشتے یا شادی کو بچایا جاسکے۔

18 فروری، فلرٹ ڈے:

یہ دن ایسے لوگوں کے لیے جو اب تک تنہا زندگی گزار رہے ہیں۔ وہ اس روز اپنی قسمت آزماتے ہوئے اپنی پسندیدہ شخصیت سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس دن بہت سے افراد اس دن کو اس کی اصل روح کے ساتھ مناتے ہوئے دوسرے لوگوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے بھی نظر آتے ہیں۔

19 فروری، یوم اعتراف:

اس دن کو اعتراف کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس روز کوئی بھی شخص پیار محبت سے ہٹ کر اپنی غلطیوں کا اعتراف کرکے بھی منا سکتا ہے تاہم عموماً یہ دن کسی سے بات کرکے اسے اپنے دلی جذبات ظاہر کنے کا بہترین موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

20 فروری، مِس یو ڈے (لوگوں کو یاد کرنے کا دن):

یہ دن اپنے پیاروں کا یاد کرنے کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس بارے میں کہا جاتا ہے اس دن انسان کو ایسا ہی کرنا چاہیے اور اپنی زندگی میں خاص اہمیت رکھنے والے لوگوں کو بتا دینا چاہیے کہ وہ ان کی زندگی میں کیا اہمیت رکھتے ہیں۔

21 فروری، بریک اپ ڈے (علیحدگی کا دن)

محبت کا بالکل اُلٹ علیحدگی کا دن عالمی یوم محبت سے ٹھیک سات دن بعد 21 فروری کو منایا جاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ دن رشتہ ٹوٹنے اور اپنی آزادی کا انتخاب کرنے کا بہترین موقع ہے۔ یہ دن ایسے افراد کے لیے ہے جو اپنی زندگی سے بدتمیزی کرنے والے شخص کو نکالنا چاہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں