جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر مزید 7 پی ٹی آئی چیئرمین پارٹی سے برخاست

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی‌: میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر مزید 7 پی ٹی آئی چیئرمین کو پارٹی سے برخاست کردیا گیا، جس میں عبدالرحمان خان، طاہر پرویز، منیب الرحمان، حیات اللہ، امجد حسین، عاطف حیات ،دولت خان شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی کے الیکشن میں غیر حاضر مزید 7 پی ٹی آئی چیئرمین کو پارٹی سے برخاست کردیا گیا اور نوٹس جاری کردیئے گئے۔

پی ٹی آئی کی 14رکنی انکوائری کمیٹی کی سفارش پر پی ٹی آئی چیئرمینز کو نوٹس جاری کئے گئے ، جس میں عبدالرحمان خان، طاہر پرویز، منیب الرحمان، حیات اللہ، امجد حسین، عاطف حیات ،دولت خان شامل ہیں۔

- Advertisement -

تمام اراکین کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کیلئےسیکریٹری جنرل پی ٹی آئی کو بھی خط لکھ دیا گیا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل میئر کے الیکشن میں غیر حاضر 11پی ٹی آئی نمائندوں کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے نمائندوں کے جواب غیر تسلی بخش قرار دے تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ جوابات اطمینان بخش نہیں ،ایک جیسے اسٹریو ٹائپ ہیں، مومن آباد ٹاوٴن کے وائس چیئرمین محمد کبر پر پارٹی کے خلاف سازش کا بھی الزام ہے۔

نکالے گئے نمائندوں میں مومن آباد کے اسد اللہ ،صلاح الدین،امجد علی شامل ہیں،ملیر کے عاصم حیدر اور صدر ٹاوٴن کے اسلم خان نیازی اور موریو میر بحر کے زبیر موسی بھی شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

فیض اللہ خان
فیض اللہ خان
فیض اللہ خان اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور وارز ون ‘ ایکسپرٹ ہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان قدرتی حدِ فاصل کا کام دینے والے قبائلی علاقے میں جاری جنگ اوراس سے ملحقہ امور پر خصوصی گرفت رکھتے ہیں

مزید خبریں