تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں آتشزدگی سے 7 افراد جھلس گئے

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کی ایمرجنسی میں آگ لگنے سے سات افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

فائربریگیڈ اورریسکیو ادارے آگ بجھانے کی کوششیں کررہے ہیں جب کہ عمارت میں دھواں بھرجانے سے امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔

بی ڈی ایس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر ایمرجنسی روم میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے آگ لگی اور پھر کمرے میں فریج کا کمپریسرپھٹا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعےکی مزید تحقیقات جاری ہیں اور شواہد اکٹھے کی جارہے ہیں۔

دوسری جانب نگراں وزیرصحت نے سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں آگ لگنےکا نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سے انکوائری رپورٹ طلب کر لی۔

وزیرصحت نے ایم ایس سے رابطہ کر کے زخمیوں کو طبی سہولت فراہم کرنےکی ہدایت کی۔

Comments

- Advertisement -