ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں درندہ صفت شخص نے 7 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کراچی میں درندہ صفت شخص نے 7 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس سرجن کراچی نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پاکستان بازارتھانےکی حدود اورنگی ٹاؤن میں 7سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

بچی کوتشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیاگیا ، اورنگی ٹاؤن کے علاقے کی رہائشی خاتون بچی کولے کر اسپتال آئی۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ نامعلوم شخص نے بچی کو ہوس کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا، والدہ نے پولیس کو بیان میں کہا کہ میں کام کرتی ہوں، بچی کا باپ نشہ کرتا ہے اور گھر پر نہیں رہتا۔

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ نے بچی سے زیادتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ڈی این اے پروفائلنگ اورکراس میچ کےلیےنمونےلیےہیں، بچی کی حالت تشویشناک ہے،اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

دوسری جانب اورنگی اتحاد کالونی کچی آبادی میں 7 سالہ بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پاکستان بازار میں بچی کے دادا عبدالغفورکی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ بچی4بجےگھرسےکھیلنےکیلئے نکلی،5 بجے واپس آئی تو بہت رو رہی تھی، ملزمان نے گھر کے قریب نا معلوم مقام پر پوتی سے زیادتی کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں