تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

شارجہ : متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 7 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القولایا میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑکنے والی آگ نے 7 سالہ بچے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عربی شہری نے اپنے متاثرہ بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

شارجہ سول ڈیفینس کا کہنا ہے کہ 11 بج کر 3 منٹ پر اطلاع ملی تھی القولایا میں واقع عمارت کی پانچویں منزل پر خوفناک آتشزدگی ہوئی ہے۔

شارجہ سول ڈیفینس نے بتایا کہ فائر بریگیڈ عملے نےفوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ پر متاثرہ عمارت کی آگ قابو پایا۔

پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے لیکن خاندان کے دیگر افراد محفوظ ہیں۔

مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ دو ماہ قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے علاقے بنی یاس میں ایک مکان میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ بچوں اور دو خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ گھر کی مالکن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

رواں برس اکتوبر میں ریاست عجمان کے علاقے الراشدیہ میں واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک بزرگ شہری سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ عمارت میں موجود کرائے داروں بحفاظت باہر نکال لیے گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -